ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت کی ایران میں انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آ باد: صدر مملکت عارف علوی نے ایران میں انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پر ایران کو مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت نے ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد کا خط لکھا، جس میں عارف علوی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں میں ان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

صدر مملکت نے سید علی خامنہ ای کی صحت اور خوشی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں