ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئن مورگن نے تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی

انگلش کرکٹر اور سابق کپتان این مورگن نے تمام بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

انگلش کرکٹر آئن مورگن نے 2006 میں ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا اور انہوں نے 248 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 7701 رنز بنائے جب کہ 115 ٹی ٹوئنٹی میں 2458 رنز جوڑے اور ٹیسٹ کیرئیر میں انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 700 رنز اسکور کیے۔

جولائی 2022 میں آئن مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا لیکن اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے، کرکٹر آئن مورگن نے 36 سال کی عمر میں تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی آئن مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے 2019 میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے۔

مورگن نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میرے خیال میں کھیل سے الگ ہونے کا یہ بہترین وقت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں