ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ضمنی انتخابات کی پولنگ اسکیم تیار، 3 حلقوں میں 43 امیدوار

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے 3 حلقوں این اے 52، 53 اور 54 کے لیے پولنگ اسکیم تیار کرلی گئی ہے جب کہ ان تینوں حلقوں میں مجموعی طور پر 43 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) آفس کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد تقریباً ساڑھے10لاکھ ہے۔ این اے52سے 13جب کہ این اے53سے15امیداروں نے کاغذات جمع کرائے۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی حلقہ54کےضمنی انتخاب کے لیے 15امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

این اے52سے پی ٹی آئی کے راجا خرم نواز اور ن لیگ کے طارق فضل چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ این اے53سے  علی نواز اعوان، طارق فضل چوہدری اور پی پی کے سبط حیدر بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ این اے54سے پی ٹی آئی کے اسدعمر اور ن لیگ کے انجم عقیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں مجموعی طور پر 943 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور ان حلقوں میں ضمنی انتخابات 16مارچ کو ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں