میسور: بھارتی ادکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ایک ایرانی خاتون نے میسور شہر میں ان پر ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
عادل خان درانی اپنی بیوی کی طرف سے فراڈ اور گھریلو تشدد کے الزامات میں ویسے ہی جیل میں ہیں اور ان کے خلاف خاتون نے ریپ کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
مزید پڑھیں : راکھی ساونت کے پہلے شوہر اداکارہ کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق ایران نژاد خاتون نے ایف آئی آر میں دعویٰ کیا ہے کہ عادل نے شادی کا جھانسہ دے کر اس سے زیادتی کی ہے۔
مزید پڑھیں : راکھی ساونت کا ’ غیر ازدواجی تعلق‘ پر اپنے شوہر کے خلاف کیس کرنے کا اعلان
خاتون کے مطابق جب اس نے عادل سے شادی کا مطالبہ کیا تو اس نے شادی سے انکار کردیا اور کہا کہ میرا اس طرح کا متعدد لڑکیوں کے ساتھ تعلق ہے۔
مزید پڑھیں : پولیس نے راکھی ساونت کے شوہرعادل خان کو گرفتار کر لیا
ایف آئی آر کے مطابق عادل نے خاتون کو نازیبا تصاویر کے ساتھ بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔