ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی قبرصی والی بال ٹیم،12 میتیں آبائی وطن روانہ کر دی گئیں

 ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ضلع ادیامان کے ایسیاس نامی ہوٹل کے ملبے سے ملنے والی  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی والی بال ٹیم  کی بارہ  میتیں  آبائی وطن روانہ کر دی گئی ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ  ان میتوں کو قبرص کے ارجان ہوائی اڈے پر متوفیوں کے اہل خانہ،دوستوں اور مداحوں نے وصول کیا ۔

ان میتوں کی آخری رسومات کےلیے یک سرکاری تقریب بھی منعقد کی گئی۔

 یاد رہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سے چوبیس کھلاڑیوں،پانچ کوچزاور چھ سرپرستوں سمیت  35 افراد کا ایک قافلہ انٹرمڈل اسکول مقابلوں کے سلسلے میں ضلع ادیامان آیا تھا ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں