ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد حفیظ بھی پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔

آل راونڈر نے گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز ٹیم کی نمائندگی کی تھی لیکن اس بار انہیں کسی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے پانچ فروری کو کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بطور مبصر ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔

 میچ سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں