ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور امریکا کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دورکل سے شروع ہوگا

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور  آج  سے واشنگٹن میں شروع ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور 13سے 16فروری تک واشنگٹن میں شیڈول ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021 میں پاکستان میں ہوا تھا،پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف کریں گے۔

پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تین سروسز ہیڈ کوارٹرز کے اعلی حکام شامل ہوں گے۔

امریکی ملٹری ایجنسی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس آفس کریں گے، دفاعی مذاکرات کے دوران دو طرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں