ایرانی سرکاری ٹی وی چینل کی ویب سائٹ صدر ابراہیم رئیسی کے خطاب کے دوران ہیک کر لی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ علی کا انصاف نامی گروپ نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ ایرانی سرکاری ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
گروپ نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے انقلاب ایران کی 44 ویں یوم تاسسیس کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا ۔
ہیکر گروپ نے رئیسی کے خطاب کو کاٹ کرایرانی انتظامیہ کے خلاف مظاہروں کی دعوت دی ۔
بتایا گیا ہے کہ علی کا انصاف نامی پیکر گروپ اس سے قبل ایرانی لیڈر علی خامنہ آئی کے خطاب کے دوران ایرانی ٹی وی کی نشریات ہیک کر چکا ہے۔