ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ زلزلہ: ملبے سے 7 ماہ کا بچہ 139 گھنٹے بعد زندہ مل گیا

انقرہ: ترکیہ اور شام میں 6فروری کو آنے والے 7.8شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 34ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ابھی بھی ریسکیو کا کام جاری ہے۔

زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ترک صوبے حتائے میں زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 7ماہ کے بچے کو زلزلہ کے تقریبا 139گھنٹے بعد زندہ نکال لیا۔

اس کے علاوہ 12سالہ لڑکی کو اور قہرمان ماراش میں ملبے سے 70سالہ خاتون کو بھی زندہ نکالا گیا،ملبے سے زندہ نکلنے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اس سے قبل ایک نوزائیدہ اور اس کی والدہ کو 4دن تک ملبے کے نیچے پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں