ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانا ہوگا، 170 ارب کے نئے ٹیکس عائد ہونگے

income tax
fbr increases tax on airline business class

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کے لیے تیار ہے، اس سلسلے میں آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حکومت نے 60 ارب روپے کی فلڈ لیوی کی جگہ پر تعیش اشیا کی درآمد پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں عائشہ غوث پاشا اور طارق باجوہ سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح ایک فیصد بڑھانے سے 60 سے 65 ارب روپے حاصل ہوں۔ بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھا کر 45 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی اضافہ کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار اور درآمد شدہ گاڑیوں اور سگریٹ پر ایف ای ڈی میں اضافہ کی تجویز بھی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں