ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کا پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

  کراچی: بالی وڈ کنگ اور ’پٹھان‘ اسٹار شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے کنگ خان کے پیغام کو اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر شیئر کرکے نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان اپنے تعارف کے بعد اداکارہ کو خوش رہنے اور کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

عفت عمر نے انسٹا اور ٹویٹر پر خصوصی ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا اور بالی وڈ کنگ کو مخاطب کیا کہ آپ نے اپنی زندگی کے دو سیکنڈ مجھے دیئے ہیں اور یہ میری زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہے۔

اداکارہ نے کنگ خان کو سپر اسٹار لکھا اور انہیں نئی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں