ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دن میں 170 ارب کے ٹیکس، رات میں پٹرول سے شب خو ن مارا گیا، عوام باہر نکلیں،فوادچوہدری

contacts

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے منی بجٹ اور پٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام کو باہر نکلنے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں 170ارب کے ٹیکس لگائے اور رات میں پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر شب خون مارا گیا، مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے لوگ غربت

کی لکیر سے نیچے چلے گئے، جب تک پاکستان کے لوگ نہیں نکلیں گے یہ ظلم ہوتا رہے گا۔ منی بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کون سے بچے پاکستان میں ہیں جس کی وہ فکر کرے، حکومت کی ساری توجہ اس پر ہے کہ کس طرح عمران خان کو جیل بھیجنا ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا گیا، اگر ہم احتجاج نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ جو ہورہا ہے ہم اسی کے لائق ہیں، یہ سب کچھ ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے اس کے خلاف نکلنا چاہیے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں