ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عتیقہ اوڈھو نے غلافِ کعبہ سینے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ’غلافِ کعبہ‘ کی سلائی کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔

عتیقہ اوڈھو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ میں نے اپنی سالگرہ کے دن عمرہ ادا کرلیا، میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر پر بلایا‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ان کیلئے ایک بہت ہی خوبصورت کیفیت تھی جس میں انہوں نے خود کو اللہ تعالیٰ کے قریب محسوس کیا۔ عتیقہ اوڈھو نے ترکی، لبنان اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

عتیقہ اوڈھو کو ’کسوا‘ غلافِ کعبہ کی سونے  کے تاروں سے سلائی کرنے کی بھی سعادت حاصل ہوئی، ایک ویڈیو میں انہیں کعبہ کے خوبصورت غلاف کی سونے کے تاروں کڑھائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

 

 

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

یاد رہے کہ اس سے قبل  اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی، یشمہ گِل اور بھارتی اداکارہ ثناء خان بھی غلافِ کعبہ سینے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں