ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون جاں بحق، 4 زخمی

چیچہ وطنی :چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور  جانے والی جعفر  ایکسپریس میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا، دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے کہا کہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ۔ ریلوے حکام نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا ۔

ترجمان ریلوے کے مطابق دھماکا اکانومی کلاس میں ہوا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں