ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی ملاقات

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد میں ہارون رشید،سلمان نصیر،سمیع برنی، عثمان واہلہ ، شہر بانو اور ارشد خان شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان سپر لیگ، ملک میں کرکٹ کے فروغ، غیر ملکی ٹیموں کے ٹورز اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے 7 کامیاب ایڈیشنز سے ملک میں کرکٹ کو فروغ ملا ہے اور 8 ویں ایڈیشن میں ٹیموں کے مابین بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی کی کاوشیں لائق  تحسین ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہونے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا مرکز بھی ہے۔پی ایس ایل کے دوران کراچی کرکٹ بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے، غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا ایک سبب پی ایس ایل بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا کہ گورنر سندھ کی پاکستانی کرکٹ کے فروغ میں دلچسپی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں