ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں زلزلے کی تباہی،ہلاکتوں کی تعداد 38044 ہو گئی

ترکیہ میں  آنے والے زلزلے کے نتیجے میں  ہلاکتوں کی تعداد اب تک 38044 ہوچکی ہے۔

 ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات کے مطابق،اس تباہی میں اب تک 38044 افراد ہلاک اور ایک لاکھ آٹھ ہزار اڑسٹھ  زخمی ہو چکے ہیں۔

 متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

دریں اثنا ، امور خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ    متاثرہ علاقوں میں 66  غیر ملکی امدادی ٹیمیں مصروف ہیں جبکہ ترکیہ  کو ایک سو ایک ممالک سے امداد کی  پیشکش موصول ہوئی ہے ۔

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ  اس وقت متاثرہ علاقوں میں  پانچ ہزار 654 غیر ملکی رضا کار امدادی کاموںمیں ہاٹھ بٹا رہے ہیں، دو مزید  ممالک امدادی ٹیمیں روانہ کریں گے جن کے رضا کاروں کی تعداد 455 ہو گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں