ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انکوائری کمیٹی نے این ٹی ڈی سی کو بجلی کے طویل بریک ڈاون کا ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی  (این ٹی ڈی سی ) کے افسروں، پاور کنٹرول مینجمنٹ اور شفٹ انچارج کو بجلی کے طویل بریک ڈاون کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے پن بجلی منصوبے ٹرپنگ کے بعد بجلی کی پیداوار میں ناکام رہے، یاد رہے 23 جنوری کی صبح ملک بھر میں ہونے والا بجلی کا بریک ڈاون تقریبا 24 گھنٹے بعد بحال ہوا تھا، وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک کو تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا۔

انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ این ٹی ڈی سی، واپڈا، آئی پی پیز بجلی بحالی کا باقاعدہ نظام مرتب کریں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے بجلی کی پیداوار کے لیے پاور پلانٹس کے میرٹ آرڈر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں