ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بالی ووڈ لیجنڈ راج کپور کا ایک ایکڑ پر محیط بنگلہ کتنے میں فروخت ہوا؟

ممبئی: بالی ووڈ  کے مشہور کپور خاندان کے پہلے سُپر اسٹار راج کپور کا ایک ایکڑ پر محیط بنگلہ فروخت کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار راج کپور کے ممبئی میں واقع ایک ایکٹر پر محیط بنگلے کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گودریج پراپرٹیز نے 100 کروڑ بھارتی روپے میں خرید لیا ہے۔

گودریج پراپرٹیز اس بنگلے کو 500 کروڑ مالیت کے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں تبدیل کریں گے۔ گودریج پراپرٹیز کے ایگزیکیٹو چیئرمین پیروجشا گودریج کا کہنا ہے کہ ’اس پورے زمین کا سائز ایک ایکڑ ہے۔ ہم یہاں پر ایک مہنگا ہاؤسنگ پراجیکٹ بنائیں گے۔ اس پراجیکٹ کی مالیت 500 کروڑ تک ہوگی۔‘

Godrej Properties buys Raj Kapoor's iconic Chembur bungalow | Cities  News,The Indian Express

گودریج پراپرٹیز نے اس بنگلے کو  راج کپور کے خاندان سے خریدا ہے۔ اس حوالے سے راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ ’چیمبور میں پراپرٹی کے لیے ہماری فیملی کے بہت جذبات ہیں اسکی تاریخی حیثیت بھی  ہے۔ ہم گودریج پراپرٹیز کے شکر گزار ہیں جو ہمارے اس تاریخی ورثے کو ترقی دے گا۔‘

Raj Kapoor: 9 fun facts about the Showman

یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 میں گودریج پراپرٹیز نے کپور خاندان کا ’آر کے سٹوڈیو‘ بھی خریدا تھا۔

Remembering Raj Kapoor: 15 Of His Most Memorable Films

واضح رہے کہ سنہ 1924 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہونے والے راج کپور، کپور خاندان سے بالی ووڈ کے پہلے سُپر اسٹار تھے۔ راج کپور کے پشاور میں گھر کو صوبائی حکومت نے خرید کر تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ کر لیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں