ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کو ختم کریں ورنہ حکومت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی

  کراچی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے ورنہ حکومت نہیں چلے گی۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے3جمہوری حکومتیں گزرنےکےباوجودیہ ادارہ قائم ہے۔ نیب پاکستان کاسب سےکرپٹ اورمعاملات خراب کرنےوالاادارہ ہے۔ جب کوئی حکومت فیصلہ نہ کرسکےتوملکی معاملات نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ  نیب صرف سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا تھا، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سیاست دان اور صنعت کار احتساب عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ اس ادارے کو ملک کی سیاست پر قبضے کے لیے بنایا گیا تھا۔موجودہ بدحالی کا سبب نیب کا ادارہ ہی ہے، کیونکہ حکومتی اہل کار اپنے اختیارات استعمال کرنے سے بھی گھبراتے ہیں۔

پارٹی میں اختلافات سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین دہائیوں سے مسلم لیگ ن میں کسی عہدے کے بغیر کام کیا ہے۔ پارٹی سے کوئی ناراضی نہیں، نواز شریف میرے لیڈر ہیں۔ مسلم لیگ کے بعد سیدھا گھر ہی جاؤں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں