ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کا کراچی حملے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کیلئے شہدا پیکج کا اعلان

flood disaster

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کر نے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کو پیکج دینے کااعلان کیا ہے ۔

 ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش اور شہید دو پولیس، ایک رینجر اہلکار اور ایک سویلین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔

وزیراعظم نے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کی تحسین کرتا ہوں۔

 وزیراعظم نے کہاکہ ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپریشنل تیاری، پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہوگی۔

 شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں