ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی،پرانا گولیمار میں مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق،2 زخمی

 کراچی: شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار میں شاہ نواز چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی شناخت محمد علی اور سلطانہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گل بانو اور 8 سالہ ریان زخمی ہوئے۔

 ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں