کراچی میں محکمہ پولیس کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 2 حملہ آور مارے گئے۔
قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ پر 8 سے 10 مسلح افراد نے حملہ کیا۔
پولیس اور نیم فوجی دستوں کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 18 افراد زخمی ہوئے۔
حکام نے بتایا ہے کہ آپریشن میں 2 حملہ آوروں کو بے بس کر دیا گیا ہے تو تین حملہ آوروں نے اپنے جسم پر باندھے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اپنے آپ کو ہوا میں اڑا دیا۔
بتایا گیا ہے کہ حملہ آور پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔
روزنامہ ڈان کی خبر کے مطابق کالعدم تحریک ِ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔