ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پولیس آفس حملہ، عارف علوی کی جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

کراچی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، پولیس اور رینجرز کی بہادری کو سراہا۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جناح ہسپتال کراچی پہنچے جہاں پولیس اور رینجرز اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

 اس موقع پر صدر مملکت نے جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں