ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل مسجد اقصیٰ کے مرمتی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، القدس اوقاف

obstructing

اردن کے زیر انتظام مسجد اقصیٰ کی تعمیر ومرمت کے ذمہ دار القدس اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے مرمتی کاموں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے بعد محکمہ اوقاف کو مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کے دیگر مقامات کی مرمت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یروشلم اوقاف کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب حال ہی میں مسجد اقصی پر گرنے والا بارش کا پانی مروانی نماز گاہ میں داخل ہوگیا۔ پانی داخل ہونے سے الغوانمہ کے گیٹ دیوار پر لگی ایک ٹائل گر گئی۔ یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے اسرائیلی حکام پر مسجد اقصی کے مرمتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اسرائیل مسجد اقصی کے ہالوں، صحنوں اور 1333 سال قبل اموی دور میں تعمیر کردہ گنبد صخرہ میں مرمت میں رخنہ اندازی کررہا ہے۔مسجد اقصی جو 144 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ایک اونچی پہاڑی پر واقع ہے اور یروشلم کے پرانے شہر کے قلب میں ٹھوس چٹانوں پر تعمیر کی گئی تھی۔یہ چار سطحوں پر مشتمل ہے۔

مسجد اقصی میں تعمیر نو کمیٹی کے ڈائریکٹر بسام الحلاق نے بتایا کہ کمیٹی کو اسرائیلی حکام کو الاقصی میں کوئی بھی مواد یا سامان داخل کرنے کے لیے ایک درخواست جمع کرانی پڑتی ہے۔ اس کی منظوری کی ضرورت ہوتی مگر اسرائیلی انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتی ہے۔

الحلاق نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کی دیوار میں مشرقی اور شمالی اطراف سے بحالی کے کام کو روکنے کے بارے میں بھی شکایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیوار کی مشرقی جانب کئی سالوں سے بحالی کا سامان نصب کیا گیا ہے، خاص طور پر رکاوٹوں کو برقرار رکھنے کے خلاف خبردار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں