ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب اور روس کے اچھے تعلقات سب کیلئے فائدہ مند ہیں،سعودی وزیر خارجہ

ریاض:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا  ہے کہ روس کے ساتھ سعودی عرب کے اچھے تعلقات سب کے لیے فائدہ مند ہیں۔

ریاض میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مشرق وسطی کے ممالک کے کردار کے بارے میں مذاکراتی سیشن میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام کے لیے ریاض سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں، ریاض کے واشنگٹن کے ساتھ بعض امور میں اختلافات ہیں جو پوشیدہ نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں، خلیج تعاون کونسل یوکرینی بحران کا مذاکرات سے حل چاہتی ہے۔

ایران کے ساتھ تعلقات پر سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات پر ہمارا مقف واضح ہے، تہران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں