اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں، الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں اور سیاست نہ کریں۔
وزیر دفاع نےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، عارف علوی یاد رکھیں وہ صدر کے عہدے پر 2018 کی سلیکشن کے نتیجے میں قابض ہوئے۔خواجہ آصف نے ریفرنس اور وارننگ کے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی شیئر کردیا۔
دوسری جانب گزشتہ ورز وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی صدر عارف علوی پر وار کیے اور کہا عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں، پہلے بھی عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور سابق گورنر پنجاب سے آئین شکنی کرائی،صدرکا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
