ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوسز نے 2 بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 2 بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA نے  مشرقی القدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں رملّہ ، جنین، بیت اللحم اور  تل کریم میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے حراست میں لئے گئے فلسطینیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مشرقی القدس کے علاقوں عیسویہ، الرام اور حزمہ میں ایک بچے سمیت 4 فلسطینیوں، رمّلہ میں 4، جنین میں 2، تل کریم میں ایک  اور بیت اللحم میں ایک بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز ایک تواتر سے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں گھروں پر چھاپے مار کر مختلف دعووں کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں