سابق بیوروکریٹ اور کالم نگار اوریا مقبول جان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کے درمیان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔
یہ ٹاکرا اوریا مقبول کی جانب سے شوکت صدیقی کے بطور وکیل مقتول اینکر ارشد شریف کا مقدمہ لڑنے کی ٹویٹ پرتبصرے سے شروع ہوا۔
اوریا مقبول نےجسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ یہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ایمان ہے جس نے انہیں تقویت دی اور وہ ارشد شریف کا مقدمہ لڑنے کے لیے صف بستہ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ جج تھے تو عاصمہ جہانگیر سمیت سب سیکولر ان کے خلاف بولتے تھے۔ آج بھی اسی ٹولے کے وزیر قانون اور اس کی لیگل ٹیم سے ان کا مقابلہ ہوگا۔ اللہ استقامت دے اور نصرت عطا فرمائے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ایمان ہے جس نے انہیں تقویت دی اور وہ ارشد شریف کا مقدمہ لڑنے کے لئیےصف بستہ ہوگئے ۔ جب جج تھے تو عاصمہ جہانگیر سمیت سب سیکولر ان کے خلاف بولتے تھے۔آج بھی اسی ٹولے کے وزیر قانون اور اس کی لیگل ٹیم سے ان کا مقابلہ ہوگا۔ اللہ استقامت دے اور نصرت عطا فرمائے pic.twitter.com/2tN9PjL8yV
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) February 18, 2023
اوریا مقبول جان کے پیغام کے ردعمل میں شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ اوریامقبول صاحب، میں نے آپ کی زیر نظر ٹوئٹ ابھی دیکھی جو کہ باعث حیرت ہے۔21 جولائی 2018 کی میری تقریر کے بعد جس طرح کی ہرزہ سرائی اور زیر افشانی آپ نے کی تھی وہ مُجھے یاد ہے چونکہ اُس وقت آپ طاقتور حلقوں کے کارندہ خاص ہونے کی بنا پر گھمنڈ اور غرور میں مبتلا تھے۔
اوريا مقبول عباسی صاحب!
ميں نے آپکی زير نظر ٹوئٹ ابھی ديکھی جو کہ باعثِ حيرت ہے، ۲۱ جولائی ۲۰۱۸ کی ميری تقرير کے بعد جس طرح کی ہرزہ سرائی اور زير افشانی آپ نے کی تھی وہ مُجھے ياد ہے چونکہ اُس وقت آپ طاقتور حلقوں کے کارندہ خاص ہونے کی بنا پر گھمنڈ اور غرور ميں مبتلا تھے
۱/۱ https://t.co/QPyWBUZOnB— Shaukat Aziz Siddiqui ASC (official) (@ShaukatAzizSid1) February 18, 2023
اپنی ٹوئٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید لکھا میں آپ کو یہ حق نہیں دیتا کہ آپ میرے ایمان و معاملات پر کوئی تبصرہ کریں۔ مجھے اگر آپ میں اور عاصمہ جہانگیر میں انتخاب کرنا پڑے تو آپ میراانتخاب ہرگز نہیں ہوں گے۔میں نے ساری زندگی حق گوئی کے ساتھ گُزاری ہے۔ حق و دانش فروشی میں نہیں۔
ميں آپ کو يہ حق نہيں ديتا کہ آپ ميرے ايمان و مُعاملات پر کوئی تبصرہ کريں، مُجھے اگر آپ ميں اور عاصمہ جہانگير ميں انتخاب کرنا پڑے تو آپ ميرا انتخاب ہر گز نہيں ہوں گے، ميں نے ساری زندگی حق گوئی کے ساتھ گُزاری ہے حق و دانش فروشی ميں نہيں
۱/۲— Shaukat Aziz Siddiqui ASC (official) (@ShaukatAzizSid1) February 18, 2023
اوریا مقبول جان نے شوکت عزیز صدیقی کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نہیں چاہتا کہ اللہ آپ کا انجام عاصمہ جہانگیر کیساتھ کرے۔ آپ کی جس تقریر پر میں نے گفتگو کی وہ آپ نے ایک پارٹی کی محبت میں کی تھی! اگر آپ واقعی حق پر قائم رہنے والے ہوتے تو آج بھی ویسی تقریریں کرتے نظر آتے۔ اللہ آپ کو مسلسل حق پر چلنے کی توفیق دے!
میں نہیں چاہتا کہ اللہ آپ کا انجام عاصمہ جہانگیر کے ساتھ کرے ۔ آپ کی جس تقریر پر میں نے گفتگو کی تھی وہ آپ نےایک پارٹی کی محبت میں کی تھی ۔اگر آپ واقعی حق پر قائم رہنے والے ہوتے تو آج بھئ ویسی تقریریں کرتے نظر آتے ۔ اللہ آپ کو مسلسل حق پر چلنے کی توفیق دے https://t.co/A5QaM77eER
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) February 19, 2023
اس کے علاوہ اوریا مقبول جان نے ایک اخبار کی پرانی خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا جناب شوکت عزیز صدیقی صاحب! اگر آپ اتنے مسلسل حق گو ہوتے تو آپ ممتاز قادری کی پھانسی کی توثیق نہ کرتے۔ بینچ سے علیحدہ ہو جاتے۔آپ نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنی بھی محبت نہ دکھائی جتنی آپ نے نواز شریف سے دکھا دی۔
جناب شوکت عزیز صدیقی صاحب ! اگر آپ اتنے مسلسل حق گو ہوتے تو آپ ممتاز قادری کی پھانسی کی توثیق نہ کرتے ۔ بنچ سے علیحدہ ہوجاتے ۔ آپ نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنی بھی محبت نہ دکھائی جتنی آپ نے نواز شریف سے دکھا دی https://t.co/zXXHwMtWj0
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) February 19, 2023