ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی حالات  انتخابات کے متحمل نہیں، سب کو ایک ہونا ہو گا، طاہر اشرفی

treason

لاہور:چیئرمین پاکستان علماکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملکی حالات اس وقت انتخابات کے متحمل نہیں ہیں، پاکستان کے استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہو گا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ  آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل چھپا ہے، ملک دشمن بیرونی طاقتیں دفاعی و سیکورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں ، تمام سیاسی جماعتیں مل کر بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں، سیاسی و مذہبی قیادت مشاورت سے میثاق پاکستان دے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ میثاق پاکستان کے ذریعے آئندہ 25 سال کی حکمت عملی طے کی جائے، علما معاشرے میں عدم برداشت کے رجحان کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں، عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت امن و استحکام کیلئے بات چیت کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہاکہ  ملک کی بہتری کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اپنا اپنا رول ادا کریں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، صدر عارف علوی کو اے پی سی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

طاہر اشرفی نے کہاکہ اگر سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نہیں بیٹھیں گی تو امن و امان کی فضا قائم نہیں ہو سکتی، ملک میں انتخابات کا بہت شور ہے علما کونسل براہ راست انتخابات میں شرکت نہیں کریں گے ،نظریات کے قریب شخصیات کو ووٹ دیں گے کیونکہ کروڑوں روپے الیکشن لڑنے کیلئے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکیا جائے،پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات منظور کروائی جائیں تاکہ جیتنے والوں کو ہارنے والا تسلیم کرے، اگر آج الیکشن کروائے گئے تو ہارنے والا جیتنے والے کو تسلیم نہیں کرے گا ،اس کا واحدحل مذاکرات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں