ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی او دفتر پر حملہ نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا، واقعہ کی تہہ تک پہنچیں گے،مراد علی شاہ

کراچی:وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر کے واقعہ کی تہہ تک پہنچیں گے، اس واقعے نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا، دہشت گردوں کو ختم کرنے کا ہمارا عزم ہے، جو چاہتے تھے کہ طالبان ادھر آئیں وہ ان واقعات کے ذمہ دار ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے دہشت گردوں کی خودکش جیکٹس کو ڈی فیوز کیا، ایک دہشت گرد کا تعلق لکی مروت جبکہ دوسرے کا وزیرستان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کی جا رہی ہے، شہدا نے اپنی جان کی قربانی دیکر بڑے سانحے سے بچا لیا، پولیس اور رینجرز کے بہادر افسران و جوان مقابلے کے   لئے خود آگے جا رہے تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کا ہمارا عزم ہے، جو چاہتے تھے کہ طالبان ادھر آئیں وہ ان واقعات کے ذمہ دار ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پہلا زخمی جو جناح ہسپتال پہنچا وہ سماجی تنظیم کا تھا، اسے عمارت میں داخل نہیں ہونے دینے چاہیے تھا، انہیں زیادہ جلدی تھی کہ ہم پہلے پہنچیں اور تصویر پہلے کھینچیں، چیف سیکرٹری سے کہا ہے کہ ان سب سے بات کریں اور انہیں ایس او پیز کا بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد باتیں ہونا شروع ہوگئیں کہ اتنے لوگ تھے، گاڑی کے چار مالک بدل چکے تھے مگر گاڑی پہلے مالک کے ہی نام پر تھی، جو گاڑیاں ٹرانسفر نہ ہوں انہیں گرائونڈ کر دینا چاہیے، وہ گاڑی بھی ضبط کر لینی چاہیے اور دوبارہ واپس نہیں دیں گے، محکمہ ایکسائز سے کہا ہے کہ شوروم سے گاڑی نمبر پلیٹ کے ساتھ نکلے ورنہ نہ نکلے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جو بندہ وردی میں نہ ہو اس کے پاس ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، پولیس سے کہوں گا کہ اس معاملے پر سخت نظر رکھیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، یہ قابل قبول نہیں کہ سادہ لباس ہتھیار لے کر چلیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سپیکر کی سربراہی میں کچھ دن میں ایک میٹنگ کریں گے، سب سے کہوں گا کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے، سپیکر صاحب یہ اسمبلی آپ کے ماتحت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں