ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن اچانک یوکرین پہنچ گئے، روس کیخلاف تعاون کی یقین دہانی

کیف: امریکی صدر جوبائیڈن غیر اعلانیہ دورے پر اچانک یوکرین پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور روس کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں کی فراہمی سمیت ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ایسے وقت میں یوکرینی دارالحکومت پہنچے جب روسی حملے کا ایک برس مکمل ہونے پر دفاعی دن منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے متوقع دورۂ یوکرین کے حوالے سے روس نے میزائل حملوں کی دھمکیاں بھی دی تھیں تاہم صدر بائیڈن بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔

کیف میں جوبائیڈن کے ہم منصب نے ان کا استقبال کیا اور سخت حفاظتی انتظامات میں واک اباؤٹ پر لے گئے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے روسی حملے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بائیڈن نے بعد ازاں روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا تھا کہ صدر جوبائیڈن یوکرین کو آرٹلری گولہ بارود، اینٹی آرمر سسٹم اور فضائی نگرانی کے ریڈار فراہم کرنے کا اعلان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں