ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل، سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی

ساپالو :برازیل کی جنوب مشرقی ریاست سا پالو کے ساحل پر شدید بارش کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے 36 افراد لقمہ اجل بن گئے۔اس سے قبل ریاستی حکومت نے متاثرین کی تعداد 19 بتائی تھی۔

مقامی ٹیلی ویژن چینل گلوبو نیوز کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک 7 سالہ بچی بھی شامل ہے جو آبائی گھر پر چٹان گرنے سے ہلاک ہوئی جبکہ ایک خاتون کی ہلاکت درخت گرنے سے ہوئی۔برازیل کی سب سے زیادہ آبادی کی حامل ریاست سا پالو کے متعدد ساحلی شہروں میں میلے کی تقریبات معطل کردی گئیں۔ رواں ہفتے تقریبات کے سبب ریاست میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد ہوئی تھی۔

سا پالو کے گورنر ٹارسیسیو ڈی فریٹس نے کہا کہ مسلح افواج کو طلب کرلیا گیا ہے تاکہ امدادی کارکن  متاثرین کے بچا کے لئے مذ کورہ مقا مات تک پہنچ سکیں۔طوفان نے بنیادی طور پر سا سیبس ٹیا، اوباتوبو، برتیوگا، گواروجا، ال ہابیلا اور سانتوس کی بلدیات کو متاثر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں