ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حقے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

سرگودھا: سگریٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک بھر میں حقے کی قیمتوں میں 1000روپے سے 1500روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مختلف اقسام کے حقوں کی مانگ بڑھتے ہی دکانداروں نے اس کے ریٹس بڑھا دیئے ہیں۔

میڈیار پورٹس کے مطابق  مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد مختلف مقامات پر فروخت ہونیوالے حقے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے قبل ازیں 1500سے 2000روپے میں اعلی قسم کا حقہ جس کی قیمت اب 2500 سے 3500روپے تک جا پہنچی ہے۔

 دوسری طرف حقے کی چیلم میں رکھنے والے تمباکو کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں جس سے سگریٹ نوشی کے عادی افراد کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں اب لوگ ایکدوسرے کو سگریٹ کا کش دینے سے بھی گھبرانے لگے ہیں۔

 لوگوں کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار سے پوچھتے ہیں کہ اگر ہمارے سگریٹ مہنگے کرنے سے آپ کی عیاشیوں میں فرق پڑتا ہے تو ہم سگریٹ خرید لیتے ہیں مگر اسحاق ڈار سے یہ ضرور پوچھیں گے جو ملک و قوم پر قرض چڑھا ہے کیا یہ کسی ریڑھی چھابڑی والے نے لیا ہے اس لئے اسحاق ڈار اتنا ظلم کریں کہ آئندہ بھی انتخابات میں ان کے امیدوار آئیں تو انہیں لوگ ووٹ دینے کی بجائے جوتے نہ ماریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں