ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان نے مہنگی ترین گاڑیوں کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے کہ ان کے پاس  مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں۔

ٹویٹر میں اپنے مداحوں سے گپ شپ میں جب ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ گاڑی کون سی ہے اور کون سی گاڑی آپ کبھی فروخت نہیں کریں گے۔

اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی مہنگی گاڑیاں موجود نہیں ہیں اور اس کے متعلق میڈیا پر جو خبریں چلائی جاتی ہیں وہ سب بوگس ہیں۔

tweet

اداکار نے واضح الفاظ میں اپنے مداحوں کو خبر دی کہ ان کی ملکیت میں صرف ایک ہیونڈائی گاڑی ہے اور لگژری گاڑیوں پر مضامین جھوٹ ہیں۔

بھارتی میڈیا میں اکثر یہ مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں کہ اداکار کے پاس بہت ساری مہنگی اور لگژری گاڑیاں موجود ہیں۔

کنگ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور وہ اگلی فلم ’جوان‘ میں ایک فوجی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں