ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کا آغاز 9مارچ سے ہو گا

اسلام آباد:پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کا آغاز 9مارچ سے لیزر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں ہوگا، ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے،

پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز)اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں اور 8مارچ کو ویمنز ڈے کے موقع پر خواتین چیمپئن شپ کے مقابلے بھی ہوں گے۔ 

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 13مارچ کو ہوگی جبکہ ایونٹ میں دس لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں