ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی بلدیاتی انتخابات دھاندلی کیس، 6یونین کونسلز کی پریزائیڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی:جماعت اسلامی کی دائر کردہ الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات  دھاندلی کیس کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمیشن نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی میں ملوث6 یونین کونسلز کی پریزائیڈنگ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بلدیاتی الیکشن کے دوران کیماڑی کی 6 یو سیز میں دھاندلی کے کیس کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیے کہ پریزائڈنگ افسران کو جان بوجھ کر پیش ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دھاندلی کیس کی سماعت کی اور عدم حاضری پر تمام 6 یونین کونسلز کے پریزائڈنگ افسران کے وارنٹ جاری کر دیے۔

جماعت اسلامی کے وکیل  نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پریزائڈنگ افسران کے نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی، ریٹرننگ افسر نے نتائج تبدیل کرکے حکومتی امیدواروں کو کامیاب قرار دیا آج کی ہونے والی سماعت میں ریٹرننگ افسر خود پیش ہوگئے ہیں لیکن پریزائڈنگ افسران کو روکا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وارنٹ گرفتاری یوسی 8 ماڑی پور ٹاؤن، یو سی 8 میر بہار ٹاؤن، یو سی 7سلطان آباد ماڑی پور، یوسی 5 مچھر کالونی، شیرشاہ کی یوسی 5 اور چنیسر ٹاؤن وارڈ 1 یوسی 4 کے پریزائڈنگ افسران کے جاری کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں