ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ہاکی کی بحالی کیلئے لاہور قلندرز جیسے سپانسرز کی ضرورت ہے ، ریحان بٹ

لاہور:اولمپئن ریحان بٹ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی فرنچائز لاہور قلندرز جیسے سپانسرز کی ضرورت ہے۔ 

لاہور قلندرز کا ہاکی کی بحالی میں حصہ ڈالنا ہاکی کو آکسیجن دینے جیسا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اولمپئن ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز پی ایچ ایف کے ساتھ اسی طرح کام کرتا رہا اور ہاکی کو سپورٹ کرتا رہا تو قومی کھیل کی بحالی میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ریحان بٹ نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ہاکی کی بحالی میں کردار ادا کرنا پاکستان ہاکی کو آکسیجن دینے جیسا ہے،موجودہ پاکستان ہاکی کو اس طرح کے سپانسرز کی ضرورت ہے، میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کو اس بہترین اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے دیگر فرنچائز بھی آگے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کراچی ہاکی ٹیم اور حارث رئوف لاہور ہاکی ٹیم کے ٹیم ایمبیسڈر بنے ہیں اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں