سینیگال کے صدر میکی سال نے ترک ضلع حاتائے میں امدادی کاروائیوں میں مصروف امداد ی ٹیم سے ملاقات کرنے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
صدر سال نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سینیگال کی امدادی ٹیم سے ملاقات کرنے پر میں صدر ایردوان کا مشکور ہوں ۔
سال نے کہا کہ سینیگال اس مشکل دور میں ترک عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ سینیگال نے گزشتہ دنوں 30 رکنی امدادی ٹیم ترکیہ روانہ کی تھی ۔