ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسانوں کی اربوں روپے کی نادہندہ شوگر ملز کیخلاف کارروائی شروع،6 شوگر ملز کو نوٹسز جاری 

 لاہور:محکمہ خوراک پنجاب نے کسانوں کو واجبات ادا نہ کرنے والی شوگرملز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ کسانوں کے 8 ارب 42 کروڑ روپے ادا نہ کرنے والی 6 شوگر ملز کو نوٹسز جاری کردیے گئے، 8 ارب 42 کروڑ کی نادہندہ شوگر ملز کو کین کمشنر پنجاب نے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کیے ہیں۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق سب سے بڑی نادہندہ رحیم یار خان شوگر ملز نکلی جس نے کسانوں کے 3 ارب 92 کروڑ ادا کرنے ہیں، کنجوانی تاندلیانوالہ شوگر مل کے خلاف 83 کروڑ کا نوٹس جاری کیا گیا، رحمان حاجرہ شوگر مل کے خلاف ایک ارب 58 کروڑ ،مدینہ شوگر مل کے خلاف 95 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ آدم شوگر مل کے خلاف 30 کروڑ روپے، اشرف شوگر مل کے خلاف 84 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے اس حوالے سے کہا کہ کسانوں کو بروقت ادائیگی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس حوالے کسی بھی قسم کا دبا قبول نہیں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں