ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعات، صحافی سمیت 3ہلاک، 2زخمی

واشنگٹن:امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعات میں صحافی اور ایک بچی سمیت 3افراد جاں بحق، جبکہ 2زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق مقامی ٹی وی کے 2 صحافیوں کو ایک واقعہ کی کوریج کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے رپورٹر ہلاک جبکہ کیمرہ آپریٹر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ میں ملوث مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 19 سال کے کیتھ میلون کے نام سے ہوئی۔پولیس نے کہا کہ کسی بھی فائرنگ کے واقعہ کے محرکات کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں