ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں زلزلے اور روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے حالات بہت سنگین ہیں: ٹیڈروس اذانوم گیبریئس

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ 6 فروری کوقہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام میں ریسکیو کام ختم  ہو رہا ہے۔

گریبیسس نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں یاد دلایا کہ 20 فروری کو ترکیہ میں دو اور زلزلے  کے جھتکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نئے زلزلے 6 فروری کو آنے والے زلزلوں سے کم شدت کے  تھے لیکن اس کے باوجود  کئِ ایک افراد جان بحق  اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال، (ترکیہ میں زلزلے کے مرکز میں) اپنی جانیں گنوانے والوں کی تعداد 47 ہزار سے زاہد ہے  (شام کے افراد سمیت) اور 125 ہزار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ترکیہ میں کم از کم 15 اسپتالوں کو نقصان پہنچا اور بہت سی صحت کی سہولیات متاثر ہوئی ہیں ۔ شام میں 145 صحت کی  تنصیبات  کو نقصان پہنچا۔ "زلزلے سے 26 ملین افراد متاثر ہوئے۔ ڈبلیو ایچ او نے دونوں ممالک میں ہنگامی صحت کے ردعمل کی کوششوں میں مدد کے لئے 84.5 ملین ڈالر کی ہنگامی  اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین پر روس کے حملے کو ایک سال گزر چکا ہے اور  روس یوکرین جنگ کے صحت کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جب سے تنازع شروع ہوا، ڈبلیو ایچ او نے صحت کی دیکھ بھال پر 802 حملوں کی تصدیق کی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 101 صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان اور مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

گیبریئس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او یوکرین میں اپنے اتحادی ممالک  کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، ڈبلیو ایچ او شروع سے ہی یوکرین کو ایمبولینسز، جنریٹر، دائمی مریضوں کے لیے ادویات، صدمے اور ہنگامی جراحی کا سامان فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ WHO نے ہمارے کام کی حمایت کرنے اور یوکرین اور پناہ گزینوں کو حاصل کرنے والے ممالک کے 11.4 ملین افراد تک پہنچنے کے لیے 240 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے اہلکار، نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا مجموعی طور پر تین سال پہلے کی نسبت بہتر پوزیشن میں ہےلیکن اس کے  باوجود  وائرس کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

 انہوں نے ویکسین تیار کرنے کے لیے تحقیق میں سرمایہ کاری کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس  سے بڑے پیمانے پر تحفظ کی فضا پیدا کی جاسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں