کراچی:ماہِ رمضان کی آمد سے قبل ہی تیل کی قیمتیں آسمان تک پہنچادی گئی ہیں جس کے بعد عوام خریداری سے محروم ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ برانڈڈ تیل ایک لیٹر پائوچ 660 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچادیا گیا ہے اور اس وقت مارکیٹ میں مختلف برانڈڈ تیل کی قیمتیوں میں 620 سے 660 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
گھی کی قیمت میں بھی 600 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے علاوہ ازیں اس وقت مارکیٹ میں دالیں پہلے ہی مہنگی فروخت کی جارہی ہے جن میں ماش کی دال 420 روپے، کھڑے مسور کی دال 260 روپے اور مسور کی دال بھی 260 روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔
اس حوالے سے دوکان داروں نے بتایاکہ رمضان میں قیمتیں مزید بڑھیں گی کیونکہ کمپنیز انھیں مہنگا دے رہی ہیں۔
