ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو ر ہاکیا جائے، ملاعبدالغنی برادراخوند

پاکستانی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو ر ہاکیا جائے، ملاعبدالغنی برادراخوند

کابل :  افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملاعبدالغنی برادراخوند نے پاکستانی وفد سے ملاقات میں ہا ہے کہ پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے۔

تفصلات کہ مطابق خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملا عبدالغنی برادراخوند  سے ملاقات کی ، ملاقات میں تجارت، علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات کی گئی۔  ملاقات میں افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادیات ملا عبدالغنی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں ، پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

ملا عبدالغنی نے کہا کہ تعلقات کو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں ،کاروباری اور معاشی مسائل کو سیاسی اور سکیورٹی سے الگ نہ کیا جائے، پاکستان اپنی جیلوں میں قید افغان شہریوں کو رہا کرے۔ طورخم اور اسپن بولدک میں مسافروں کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، پاکستان ایمرجنسی مریضوں کی آمدورفت کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں