ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی فوڈ اسٹریٹ کے لیے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا، عدالت نے برنس روڈ کے مکینوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے انتظامیہ کو دو دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کے لیے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جا سکتے، عدالت عالیہ نے سڑکوں اور فٹ پاتھ سے تمام تجاوزات بھی فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی بندش سے ایمبولینس کو بھی راستہ نہیں ملتا، شام کے اوقات میں اہل علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ برنس روڈ کی بندش سے لیاقت آباد، ملیر سے ٹاور تک ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ شام کے اوقات میں برنس روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند نہ کی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں