اسرائیلی فوج نے زیر قبضہ غزہ کی پٹی کے بعض اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی قوتوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں گزشتہ روز کاروائی کے دوران گیارہ فلسطینیوں کو ہلاک اور سو سے زائد کو زخمی کر دیا تھا جس سے علاقے میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھِی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، غزہ سے جنوبی اسرائیل پر چھ راکٹ داغے گئے جن میں سے پانچ کو دفاعی نظام کی بدولت تباہ کر دای گیا جبکہ ایک راکٹ کھلے علاقے میں گرا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے دوسرے بیان میں بتایا کہ ہمارے جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ایک اسلحے کے گودام پر حملہ کیا ہے ،البتہ اس بارے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلااع نہیں ملی ہے۔