ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہش مند

 واشنگٹن:امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہش ظاہر کر دی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں، پاک امریکا سرمایہ کاری کے لیے وزارتی اجلاس جاری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ دودہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکا سرفہرست ہے،پاکستان کے ساتھ توانائی،زرعی آلات،دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے، پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریبا پچاس فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں،طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر خطے کا امن خراب نہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں