ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات کی تاریخ دینا راکٹ سائنس نہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،  لیاقت بلوچ

لاہور:نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، اپوزیشن، سیاسی جمہوری اور پارلیمانی اداروں کی شرمناک ناکامی کے بعد انتخابات کے معاملہ کو بھی سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کے ساتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ سیاست دانوں کے لاحاصل جھگڑے، فساد نے عملاً سیاست اور جمہوری اقدار کو انتہائی کمزور کردیا ہے، اسمبلیوں کے قبل از وقت تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات آئینی پابندی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان  نے کہاکہ  انتخابات کی تاریخ دینا راکٹ سائنس نہیں، گورنرز، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ لیکن بدنیتی اور دال کو کالا کرنے کا رْجحان ہو تو عوام بدحال اور سیاست دان اپنی سیاسی عیاشی اور ہٹ دھرمی، انتقامی مزاج پر نازاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  ملک عملاً اقتصادی، سیاسی، اخلاقی اور خارجہ محاذ پر ڈیفالٹ ہورہا ہے۔ ایڈہاک ازم خوفناک شکل اختیار کرگیا ہے، جبکہ ملک کے حالات کا تقاضا ہے کہ قومی اتفاقِ رائے اور قومی ترجیحات کا راستہ اختیار کیا جائے، ملکی استحکام ملک کی مشترکہ ضرورت ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ  سیاسی تذبذب، بے یقینی، معاشی بحران، آئین و انتخابات سے کِھلواڑ، سطحی پوائنٹ سکورنگ سے عوام اور زیادہ پریشان، ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہوگا۔ قومی قیادت ہوش کے ناخن لے۔ پانی سروں کے اوپر سے گذر گیا تو سیاست، جمہوریت، انتخابات، پارلیمانی عمل سب کچھ ڈوب جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں