ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا، شرجیل میمن

کراچی:وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا، ایک شخص نے بھی پولیس کی مہمان نوازی قبول نہیں کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس مائیکرو فون پر پشاور، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں جیل بھرو تحریک کی دعوتیں دیتی رہی اور پی ٹی آئی رہنما اور ایم پی ایز پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگر پولیس کو دیکھ کر رفو چکر ہوتے رہے، یہ لوگ ایک طرف جیل بھرو تحریک کی بڑکیں مارتے ہیں اور 24 گھنٹے نہیں گزرتے ان کے خاندان ان کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا آج پڑاؤ راولپنڈی میں ہے،عمران خان کی پروڈکشن اور شیخ رشید کی ڈائریکشن میں سرکس کمپنی اپنا تیسرا شو پیش کر رہی ہے،عمران خان نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے اصل رہنماں کو سائیڈ لائن کر کے تمام اختیارات شیخ رشید کے حوالے کردیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں