اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز پرشرمناک حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے فرار ہے چاہے اس کے لیے آئین کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کو نشانہ بنانے سے وفاق کو نقصان پہنچے گا۔ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ ہوجائے۔
Shameless calculated attacks on SC judges by PDM spoilt brat Maryam, nurtured on corruption money, have one purpose only – to run away from elections even by violating Constitution. By attacking SCP, they are damaging the Federation ensuring law of jungle prevails in Pak.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2023
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہمیں چیلنج کیا تھا کہ اگر الیکشن چاہتے ہو تو کےپی اور پنجاب اسمبلیاں توڑ کر دکھاؤ۔ ان کو یہ پتا ہے کہ یہ الیکشن جیت نہیں سکتے اس لیے سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کررہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر تیار ہیں تاکہ الیکشن نہ کرائے جا سکیں۔