ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بازار ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی ہدایات

کراچی: شہر قائد میں بازار ساڑھے 8 بجے رات تک بند کر نے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے خریداری مراکز، مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز کو رات ساڑھے 8 بجے تکبند کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کمشنر کراچی نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر تمام ڈی سیز کو خط کے ذریعے ہدایات جاری کیں کہ کاروباری مراکز رات ساڑھے 8 بجے تک بند کروائے جائیں۔ اس سلسلے میں مارکٹوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز کو ریستورانوں کے لیے بھی نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور ریستوران رات 10 بجے تک بند کرانے  کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں توانائی بحران کے لیے وفاقی حکومت کی دی گئی تجاویز پر عمل کرایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں